صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیما کورے گاؤں معاملہ: این آئی اے نے 83 سالہ پادری اسٹین سوامی کو کیا گرفتار

14,159

نئی دہلی: مہاراشٹر کے بھیما کورے گاؤں میں 2018 میں ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے 83 سالہ عیسائی پادری اسٹین سوامی کو جھارکھنڈ سے گرفتار کیا ہے۔

اس معاملہ کی جانچ کر رہی این آئی اے کی ٹیم نے فادر اسٹین سوامی کو نامکوم تھانہ علاقہ کے باگئنچا واقع ان کے گھر سے جمعرات کی رات گرفتار کیا۔ این آئی اے کی ٹیم تقریباً 20 منٹ تک سوامی کے گھر میں رہی اور پھر انہیں گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔

فادر اسٹین سوامی کو جمعہ کے روز ہی این آئی اے کی عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے یا پھر ٹرانزٹ ریمانڈ پر انہیں دہلی لے جایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق فادر اسٹین سوامی کو یکم جنوری 2018 کو پونے کے بھیما کورے گاؤں میں ایک پارٹی کے دوران دلت اور مراٹھا طبقہ کے مابین ہونے والے تشدد کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر کیرالہ کے رہائشی سماجی کارکن فادر اسٹین سوامی تقریباً 5 عشروں سے جھارکھنڈ کے قبائلی علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.