صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وقف ٹریبونل پر ملی بھگت کا الزام عائد کرنے والے بنگالی گینگ کو معافی مانگنی پڑی

31,556
بابا بنگالی اپنے اصلی وضع قطع میں

ممبئی : آزاد میدان فسادات اور قتل کے ملزم زمین مافیا ، توڑوئے ناگپاڑہ ، نام نہاد مذہبی شخصیت باہوبلی شری معین اشرف عرف بابا بنگالی اور اس کے گینگ کو پھر ایکبار اورنگ آباد وقف بورڈ ٹریبونل میں منھ کی کھانی پڑی کیونکہ بنگالی گینگ نے اورنگ آباد وقف ٹریبونل کے حکم پر ہی انگلی اٹھانے کی کوشش کی تھی ۔ اس کے بعد ٹریبونل کے سامنے انجمن اسلام کے وکیل ایس ایس قاضی نے ٹریبونل کے سامنے اس کی تفصیل پیش کی اور انہوں نے ٹریبونل سے بنگالی گینگ کو معافی مانگنے کو کہا ۔ اس پر ٹریبونل سنجیدگی دکھاتے ہوئے بنگالی گینگ کو تحریری طور پر معافی مانگنے پر مجبور کیا ۔ اب اس سلسلے میں بنگالی گینگ کی تھوتھو ہو رہی ہے اور اب جس اثر و رسوخ کی ڈینگیں مارتا تھا اس میں گھن لگتی نظر آرہا ہے ۔

یہ معاملہ ۲۹ مارچ ۲۰۱۹ کا ہے جب ٹریبونل نے بنگالی گینگ کے ذریعہ انجمن اسلام کی جگہ جس پر بنگالی نے غیر قانونی طور سے قبضہ کیا ہوا ہے اس پر اس کے ذریعہ بنائی گئی چینج رپورٹ کو لے کر انجمن اسلام نے وقف ٹریبونل میں اسے چیلنج کیا تھا اس کے جواب میں وقف ٹریبونل نے بنگالی کے ذریعہ بنائی گئی چینج رپورٹ کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا تھا ۔

جیسے ہی بنگالی بابا کے ذریعہ بنائی گئی چینج رپورٹ کو ٹریبونل میں مسترد کیا بابا بنگالی بوکھلا گیا اور اس نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور معالے کی فوری سماعت کی اپیل کی لیکن فوری سماعت کیلئے کورٹ نے وضاحت مانگی جسے پیش کرنے میں ناکامی پر بنگالی گینگ پر جرمانہ بھی عائد کیا ، اس طرح سے اسے ہائی کورٹ سے بھی نامرادی اور مایوسی ملی لیکن وہ ماہی بے آب کی طرح تلملاتا رہا ۔

جیسے ہی ہائی کورٹ کا جرمانہ کا ڈنڈا بنگالی بابا کے سر پر پڑا وہ اگست ماہ تک پرسکون ہو کر اپنے آشرم کے غار میں بیٹھا رہا لیکن ٹریبونل مٰں نئے جج کی آمد کے بعد بنگالی بابا پھر سے متحرک ہو گیا اور وہ ادھر ادھر سے جگاڑ لگانے میں جٹ گیا ۔ وہ چاہتا تھا کہ کسی بھی طرح ٹریبونل کو گمراہ کرکے اپنے حق میں فیصلہ کروالے لیکن اس کی دال نہیں گلی ۔

۱۶ اگست کو بنگالی گینگ نے ٹریبونل مٰں پھر سے معاملے کی سماعت کیلئے درخواست دیتے ہوئے ۲۹ مارچ ۲۰۱۹ کے حکمنامے میں تبدیلی کے کہا اس پر ٹریبونل نے ۱۹ اگست کو انجمن اسلام کو اپنا جواب داخل کرنے کیلئے کہا جس کے جواب میں انجمن اسلام کے وکیل ایس ایس قاضی نے ٹریبونل کے سامنے اس بات کی وضاحت کی اور انہوں نے ٹریبونل کے سامنے بابا بنگالی گینگ کو معافی مانگنے کیلئے کہا ۔ ٹریبونل نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیا جس کے بعد ۲۰ اگست کو بنگالی گینگ کو تحریری طور سے معافی مانگنے کیلئے مجبور ہونا پڑا اور فوری سماعت کی درخواست کو ٹریبونل نے نظر انداز کردیا ۔

بنگالی گینگ کے معافی نامے کے بعد اب بنگالی کی ہر سو تھو تھو ہو رہی ہے کیوں کہ وہ خود کو ناگپاڑہ کا باہو بلی سمجھنے والا زمین مافیا کے سر پر جب قانون کا شکنجہ کسا تو بھیگی بلی بنتا نظر آیا اور اس کی ساری غنڈہ گردی دھری کی دھری رہ گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.