صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورونا کے سبب بنگالی بابا روپوش

بھکتوں پر ہاتھ چومنے چاٹنے پر پابندی عائد ، چندہ خوری کے لئے بنگالی گینگ متحرک

245,494
بابا بنگالی اپنے اصلی وضع قطع میں

ممبئی : کورونا کے سبب پورے ملک میں لاک ڈائون ہے ۔ اس نازک وقت میں ہر طرف لوگوں کو ریلیف کے ذریعہ مقامی تنظیمیں کھانا پہنچانے کا بڑا کام کرہی ہیں ۔ کئی چھوٹی چھوٹی تنظیمیں اور پولس اسٹیشنوں کے ذریعہ اس کی ذمہ داری لے کر لوگوں تک کھانا کا کام کیا جارہا ہے ۔

ایسے میں آزاد میدان فسادات اور قتل کا انتہائی مطلوب ملزم زمین مافیا ، توڑوئے ناگپاڑہ ، دوٹانکی کا باہوبلی اور خوساختہ مذہبی شخصیت شری معین اشرف عرف بنگالی بابا جو ہمیشہ قبضہ کی ہوئی جگہ چھوٹا سونا پور میدان میں لوگوں کو کھانا کھلانے کا ناٹک کرتا تھا ، مشکل کی اس گھڑی میں وہ بھی سوراخ میں گھُسا ہوا ہے جبکہ عام دنوں میں اس کی گینگ کے سارے لوگ کھانا کھلانے کا ڈھونگ کیا کرتے تھے اس کا خوب فوٹو سیشن ہوا کرتا تھا اب یہ سارے ڈھونگی غائب ہیں ۔ علاقے کے سارے لوگ ضرورتمندوں کو کھانا کھلانے میں تعاون کررہے ہیں ۔ معلومات میں یہ بات بھی آئی ہے کہ بتولے باز بنگالی بابا ان دنوں اپنے اندھ بھکتوں کو ہاتھ نہیں چومنے دیتا ہے ، بھکت بنگالی کا ہاتھ چومنے چاٹنے نہ دینے سے پریشان ہیں ۔

دائرے میں بنگالی بابا گینگ کے دو چندہ خور ماما بھانجے

دوسری جانب بنگالی گینگ کے سب سے متحرک رکن مسجد کا چندہ خور آصف اتیاچار اور اس کا بھانجہ ہاشم کورونا وائرس کے سبب سے ہوئے لاک ڈائون میں پھنسے لوگوں سے ویسے ہی چندہ جمع کرکے کھانے کے فراق میں ہے جیسے گذشتہ سال مہاراشٹر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے نام پر اناج اور نقد چندہ جمع کرکے کھا گیا تھا ۔ جیسے ہئی اس کی جانکاری لوگوں کو ہوئی تو انہوں نے چندہ خور اور حرام خور کی جم کر پٹائی کردی ۔

اس لئے عوام کو ان چندہ خور اور حرام خوروں سے بہت زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو غریبوں اور بھوکوں کو کھانا کھلانے کے نام پر آپ کی جیبوں کو کاٹنے کا کام کرتا ہے ۔ آپ ایسے چندہ خوروں کی بجائے ان تنظیموں کو اپنا چندہ جمع کرائیں جو حقیقی معنوں میں غریبوں اور بھوکوں کو کھانا کھلانے کے علاوہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام میں جُٹی رہتی ہیں ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.