صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بابا بنگالی کی دکان بند ہوگئی : ابو عاصم اعظمی

215,438
بابا بنگالی زمین مافیا بننے سے قبل زمین پر بیٹھ کرچائے کی چسکی لیتے ہوئے

ممبئی : بابا بنگالی کی دکان بند ہوگئی ، یہ بات سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے وقت کہی جب پوری ریاست سے ممبئی آئے علمائے کرام اور مسلم اسکالر کے ساتھ ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹاھکرے این آر سی اور سی اے اے کو لے کر گفتگو کررہے تھے ۔ مذکورہ گفتگو میں ریاستی وزیر اعلیٰ نے علماکے ذریعہ ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قانون کو لے بالکل بھی نہ گھبرائیں حکومت ان کے ساتھ ہے ۔

لیکن حیرتناک بات یہ ہے کہ آزاد میدان فسادات اور قتل کا اہم ملزم نام نہاد مذہبی شخصیت زمین مافیا دو ٹانکی کا باہوبلی نتھانی بلڈر کا دست راست شری معین اشرف عرف بابا بنگالی کواس میٹنگ میں نہیں بلایا گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے بابا بنگالی پوری طرح سے کھسیاہٹ کا شکار ہوگیا ہے ۔ حالانکہ بنگالی بابا جس افسر کے دم پر گذشتہ کئی برسوں سے اچھل کود اور غنڈہ گردی کرتا تھا وہ افسر اس میٹنگ میں موجود تھے لیکن بنگالی کا دور دور تک کوئی اتہ پتہ نہیں تھا ۔

بابا بنگالی آزاد میدان فسادات کی کنڈلی

اصل میں ہر عروج کو یقینی طور سے زوال سے گزرنا ہوتا ہے ۔ یہی حقیقت آج دیکھنے کو ملی ، کبھی بنگالی بابا خود کو مسلمانوں کا ٹھیکیدار کہتا پھرتا تھا اور اسی زعم میں وہ جم کر جھول جھال ، بلڈروں کی دلالی پولس والوں کے نام پر رعب دکھا کر وصولی اور غنڈہ گردی کیا کرتا تھا لیکن آج بنگالی بابا کی ساری غنڈہ گردی میں گھن لگتا نظر آرہا ہے ۔ حیرت انگیز یہ بھی ہے کہ جس زمین پر ہاتھ مارا اس معاملہ میں بھی مقدمہ ہار گیا اور عدلیہ میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی اس کے خلاف چل رہا ہے ۔ ایسے حالات میں بنگالی پوری طرح سے خوف زدہ اور سہما ہوا ہے اور اپنے اس وجود کو بچانے کیلئے کوشاں نظر آرہا ہے ۔

یہی وہ بنگالی بابا ہے جس نے آزاد میدان فسادات میں کھل کر دہشت کا کھیل کھیلا اور بعد میں گرفتاری کے خوف سے بھاگ کھڑا ہوا بعد ازاں بے گناہوں کی گرفتاری کرواکر خود کو کنارے کرلیا لیکن بنگالی کے پاپ کا خاتمہ ابھی تک نہیں ہوا کیوں کہ وہ ابھی بھی آزاد میدان فسادات کا بھگوڑا ملزم نمبر ۷ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.