صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بابا بنگالی کی بھکتی میں نہیں رہی شکتی ، ممبئی پولس نے نوٹس دے کر اتاری مستی

47,724

ممبئی : مسلم ریزرویشن کے نام پر افراتفری مچانے والا بی جے پی کارکن آزاد میدان فسادات اور قتل کا ملزم زمین مافیا توڑوئے ناگپاڑہ دو ٹانکی کا باہوبلی اور خودساختہ مذہبی ٹھکیدار نیز ناتھانی بلڈر کا دست راست شری معین اشرف عرف بابا بنگالی سمیت ان سارے لوگوں کو ممبئی کے آزاد میدان پولس اسٹیشن نے ۱۴۹ کے تحت نوٹس بھیج کر وارننگ دی ہے کہ اگر ریزرویشن یا مورچہ کے نام پر افراتفری مچانے کی کوشش کی تو سب کیخلاف ممبئی پولس کارروائی کرے گی ۔

اس نوٹس کے بعد بابا بنگالی بابا بنگالی کا مسلم ریزرویشن کے نام پر بے چینی پھیلانے کا کا گھنائونا کھیل ختم ہوگیا ۔ بابا بنگالی یہ کام اپنے آقا پرکاش امبیڈکر کی پشت پناہی میں کرنے والا تھا ۔ دوسری طرف مسلمانوں کے مذہبی رہنمائوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ممبئی پولس کا شکریہ ادا کیا ہے نیز پولس کو متنبہ کیا کہ وہ اس طرح کے ڈھونگی بابائوں اور سیاسی کٹھ پتلیوں چمچوں سے ہوشیار رہے ۔

بے چینی پھیلاکر بابا بنگالی تو بھاگ جاتا لیکن مسلم نوجوان آزاد میدان فسادات کی طرح جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ جاتے ۔ خبروں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بابا بنگالی سمیت کئی لوگوں پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ اگر وہ گھر سے باہر نکلیں تو پولس سیدھے پولس اسٹیشن لے جاکر اپنی نظر ے سامنے رکھے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.