صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اپلائیڈ کیمسٹری کی ریسرچ اسکالر صوفیہ الحق نے ایکسچینج پروگرام کے تحت رومانیہ یونیورسٹی میں تحقیقی پروجیکٹ پر کام کیا

970

علی گڑھ : ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اپلائیڈ کیمسٹری شعبہ کی ریسرچ اسکالر صوفیہ الحق نے رومانیہ کی پولی ٹہنیکا یونیورسٹی آف ٹِمی سورا میں طلبہ ایکسچینج پروگرام کے تحت آٹھ مہینے کے اسٹوڈنٹ موبلیٹی پروگرام میں شرکت کی اور اسے کامیابی کے ساتھ پورا کیا۔ انھوں نے وہاں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار رِنیویبل اِنرجی میں ڈاکٹر نارسِس ڈوٹینو کے ریسرچ گروپ میں حیاتیاتی ایندھن کے خلیوں اور بایو سینسرس کے شعبہ میں تحقیقی امور انجام دئے۔

قابل ذکر ہے کہ صوفیہ الحق اپلائیڈ کیمسٹری شعبہ میں ڈاکٹر ابو نصر کی نگرانی میں ریسرچ کررہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.