صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

881

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ دوئم(دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس سالانہ امتحان میں اے ایم یو گرلس اسکول کی دکشتا دیویدی نے97فیصد نمبر حاصل کرکے اول مقال حاصل کیا جبکہ اے ایم یو سٹی اسکول کے تین طلبہ تشار کانت اور آیوش وارشنی نے96.60فیصد نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر دوئم مقام اور مانویندر سنگھ ہولکر نے96.40فیصد نمبر حاصل کرکے سوئم مقام حاصل کیا ۔

جنک پوری کالونی میں رہنے والی دکشتا دیویدی نے500میں سے485نمبر حاصل کئے جبکہ پرنس نگر میل روز بائی پاس کے رہنے والے تشار کانت اور پریمیئر نگر بینک کالونی کے رہنے والے آیوش وارشنی نے500میں سے483 نمبر حاصل کئے۔ اس کے علاوہ کرہلا باگڑی پوسٹ آفس شہری مدن گڑھی کے رہنے والے مانویندر سنگھ ہولکر نے500میں سے482نمبر حاصل کئے ۔

Have now sweetest dishes of Ramadan with all new latest addition of #nutella #malpuva #masala #milk #madinah #kalmi…

Posted by Tahoora Sweets on Friday, 17 May 2019

ہائی اسکول کے اس سالانہ امتحان میں سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول( بوائز)، سینئر سیکنڈری اسکول(گرلس) ، ایس ٹی ایس اسکول، اے ایم یو سٹی اسکول، اے ایم یو گرلس اسکول، اے ایم یو سٹی گرلس ہائی اسکول، احمدی اسکول فار ویژوئلی چیلینجڈ اور اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول(بوائز و گرلس) کے1387طلبہ و طالبات شامل ہوئیں۔ سالانہ امتحانات کے نتائج92.43فیصدرہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، کنٹرولر برائے امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری اور ممبر سکریٹری اے ایم یو بورڈ پروفیسر اسفر علی خاں نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.