صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو طالب علم نے وزیر اعظم سے کیا سوال

1,303

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی اے ایل ایل بی سال اول کے طالب علم محمد سلیم کو ملک بھر کے دو سو دیگر طلبہ، اساتذہ اور طلبہ کے سرپرستوں کے ساتھ دلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں ’’پریکشا پر چرچا‘‘ پروگرام میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے سوال و جواب کا موقع حاصل ہوا ۔ محمد سلیم کو اس پروگرام میں شرکت کے لیے وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا ۔
محمد سلیم نے اس پروگرام میں وزیر اعظم سے پوچھا کہ دسویں اور بارہویں کا امتحان پاس کرنے کے بعد عموماً طلبہ پر سائنس کے مضامین میں تعلیم آگے بڑھانے کا دبائو ہوتا ہے ، اس سلسلے میں ان کا کیا خیال ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.