صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے ڈِس ایبلٹی یونٹ کی جانب سے بصارت سے محروم طلبہ کو مصنوعی آلات کی تقسیم

34,069

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈِس ایبلٹی یونٹ نے حکومت ہند کے ادارے آرٹیفیشیئل لِمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (الیمکو) کے تعاون سے بصارت سے محروم طلبہ کو مصنوعی آلات تقسیم کئے۔

ڈِس ایبلٹی یونٹ کے کوآرڈنیٹر پروفیسر خالد بن یوسف نے بتایا کہ انھوں نے الیمکو کی ٹیم کو اے ایم یو مدعو کیا تھا، چنانچہ کمپنی کی طرف سے مسٹر راجیش داس، مسٹر ایس جامیر، ونیت کمار پانڈے اور شیوم شکلا نے دورہ کیا اور طلبہ کی ضروریات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں 46؍طلبہ کو اٹھارہ اسمارٹ فون، 7؍ اسمارٹ چھڑی، 12؍ بریل چھڑی، 7؍ڈیزی پلیئر (آڈیو ریکارڈر) اور 2؍آلۂ سماعت تقسیم کئے گئے ۔ ڈِس ایبلٹی یونٹ کی طرف سے ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈاکٹر فیض زیدی نے پروگرام میں انعقاد میں تعاون کیا ۔ اس موقع پر الیمکو کی جانب سے مستقبل میں ضرورت مند طلبہ و طالبات کو  مزید آلات تقسیم کئے جانے کا یقین دلایا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.