وصولی معاملہ میں طارق پروین کی گرفتاری سے کچھ پولس افسران ناراض کیوں ؟

ممبئی : چھوٹا شکیل کے قریبی طارق پروین کو ممبئی اینٹی ایکسٹارشن سیل نے گرفتار کرلیا ۔ واضح ہو کہ گینگسٹر اعجاز لکڑا والا کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس گرفتاری کے بعد انڈر ورلڈ اور ممبئی میں بیٹھے ان کے دست راست کے تار بے نقاب ہوئے ہیں ۔ اسی کڑی سے کڑی سلیم مہاراج کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ طارق پروین کی گرفتاری اب ہوئی ہے ۔

طارق پروین پر الزام ہے کہ کرافورڈ مارکیٹ کے تاجر کو اعجاز لکڑا والا نے وصولی کے لئے کال کیا تھا جس میں سلیم مہاراج اور طارق پروین نے تاجر سے پیسے وصولے تھے ۔ اس کا ثبوت ملنے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا ۔

چونکہ سلیم مہاراج کے سر پر ممبئی کے ہی ایک موٹی چمڑی والے آئی پی ایس افسر کا ہاتھ تھا جس کی مدد سے مہاراج نے وصولی کی کالی کمائی کا دھنڈہ کھول رلھا تھا لیکن موجودہ پولس کمشنر سنجے بروے کے آنے کے بعد نہ صرف وصولی کرنے والوں کی دکانداری بند ہوگئی بلکہ ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔

اس وصولی اور گرفتاری کی خبر لکھنے والے آئی پی ایس افسر کافی ناراض ہیں اور ان کے ایک دست راست نے کہا کہ صاحب کافی ناراض ہیں اور ان کے دست راست نے کہا کہ صاحب کا جب وقت واپس آئے گا تو ان صحافیوں اور پولس اہلکاروں کی خیر نہیں جنہوں نے صاحب کے قریبی کو گرفتار کیا ہے اور اس کی خبر لکھی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment