وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جے این ایم سی آڈیٹوریم کے ایئرکنڈیشننگ یونٹ کا افتتاح کیا

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایک تقریب میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) آڈیٹوریم کے ایئر کنڈیشننگ یونٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین اور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ایس سی شرما، آڈیٹوریم کے ٹیچر انچارج پروفیسر قاضی احسان علی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خاں ، الیکٹریسٹی شعبہ کے ممبر انچارج ڈاکٹر محمد ریحان اور مختلف شعبوں کے سربراہان و اساتذہ موجود تھے ۔

Comments (0)
Add Comment