عقیدہ ٔختم نبوت کے تحفظ کے لیے اسلام مخالف طاقتوں کو ناکام بنانا ہو گا 

مبلغ اسلام ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام منعقد نشست میں مولانایاسین اخترمصباحی اورمفتی شمیم اشرف ازہری کا اظہا ر خیال 

ممبئی :(پریس ریلیز)عقیدۂ ختم نبو ت ﷺ ایمان کی اسا س اور اس پر مسلما نو ں کا پختہ ایمان ہے جس پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اس لیے جوبھی طاقتیں ہمارے اس بنیادی عقیدے کے خلاف اپنی سرگرمیاں چلارہی ہیں انہیں کچلنا ہمارادینی فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ماریشس کے تشریف لائے مفتی شمیم اشرف ازہری نے مو رخہ ۱۲ نومبر ۲۰۱۸ علیمی آفس مصطفےٰ با زار مجگا ؤں ممبئی میں مبلغ اسلام ریسرچ سینٹر کے زیر اہتما م علما و ائمہ کی اہم نشست میں کیا ۔ آپ نے فرما یا کہ امت مسلمہ کو قا نو نِ نا موسِ رسا لت اورقانون ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لیے اسلام مخالف طاقتوں کی سازشوں کواتحاد و اتفاق سے ناکام بنانا ہوگا ۔

دہلی سے تشریف لائے عظیم عالم دین یاسین اخترمصباحی نے فرمایاکہ قادیانیت ایک ناسورہےاوریہ فتنہ خاموشی کےساتھ اپنا سازشی کرداراداکررہاہے اورملت اسلامیہ کی تاریخ میں اپنانام لکھوانےکی کوشش کررہاہے ۔ آپ نے مزید فرمایاکہ افسوس یہ ہے کہ بہت سے مسلمان اس خطرۂ جان وایمان سے آگاہ نہیں ہیں اوروہ قادیانی مسئلے کومحض مسلکی اختلافات کاشاخسانہ سمجھتے ہیں ۔ ایسے لوگوںکوقادیانی لٹریچراوران کے عقائد ونظریات سے آگاہ کرناضروری ہے تاکہ وہ اپنے ایمان وعقیدے کی حفاظت کرسکیں ۔ آپ نے علماوائمہ مساجد سے بالخصوص گزارش کی ہے کہ وہ جمعہ کے خطابات میں دینی جلسوں میں عقیدہ ختم نبوت میں ضرورروشنی ڈالیں ۔ آپ نے اس مبارک کام پرمبلغ اسلام ریسرچ سینٹرکے چیئرمین مفتی اعظم یورپ علامہ مفتی شفیق الرحمان عزیزی کومبارک بادپیش کی اوراس تحریک ختم نبوت کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ صدرمجلس علامہ معین الحق علیمی نے فرمایاکہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا ۔ اتنی صراحت کے باوجوداسلام مخالف طاقتیں عقیدۂ ختم نبوت پرڈاکہ ڈال رہی ہیں اورامت مسلمہ کوفتنہ ارتداد کاشکاربنانےمیں لگی ہوئی ہیں جس سے امت مسلمہ کوبچاناہم علماے کرام کی ذمے داری ہے ۔

آل انڈیاسنی تنظیم ائمہ مساجد کے صدر عبدالجباراعظمی ماہرالقادری نے فرمایاکہ قادیانیوں کے بارے میں ساری دنیاکے مسلمانوں کااتفاق ہے کہ وہ اپنے ان اسلام مخالف خیالات ونظریات کی وجہ سے مسلمان کہلانے کے حقدارنہیں ہیں ۔ آپ نے فرمایاکہ درحقیقت قادیانی تحریک یہودیوں کی چلائی ہوئی تحریک ہے ۔ اسلام کوبدنام کرنے اورمسلمانوں کے حقوق پرغاصبانہ قبضہ جمانے کےلیے اسلام مخالف طاقتوں کے سہارے پوری دنیا میں قادیانیوں نے تحریک چھیڑرکھی ہے اس ناپاک جنگ کے خلاف ہم کوآگے آناہوگا اورہم کومضبوط جنگ لڑنی ہوگی ۔

مبلغ اسلام ریسرچ سینٹرکے جنرل سکریٹری مولانامحمدعرفان علیمی نے کہاکہ پوری دنیامیں یہ فتنۂ ارتداد کینسر کی طرح پھیل رہاہے ایسے وقت میں مشائخ عظام علمائے کرام پرواجب ہے کہ وہ قادیانیت کاتعاقب کرکے اس کی بیخ کنی کواپنا مذہبی فریضہ سمجھیں اورعوام الناس کوان کی ارتدادی سرگرمیوں سے بچانے کی بھرپورکوشش کریں ۔ آپ نے یہ بھی بتایاکہ مبلغ اسلام ریسرچ سینٹرمفتی اعظم یورپ مفتی شفیق الرحمان عزیزی اوران کی پوری ٹیم عقیدہ ختم نبوت سے عوام الناس کوروشناس کرانے کے لیے لٹریچرچھپواکرلوگوں میں تقسیم کرائیں گے اورعن قریب ہی بنام تحفظ ختم نبوت کانفرنس دہلی ممبئی لکھنوپٹنہ کے علاوہ ہندوستان کے مختلف حصوں میں منعقد ہوگی جس میں ملک کے نامورعلماومشائخ موجودرہیں گے ۔ اس اہم نشست میں مولانا محفوظ الرحمان علیمی مفتی عبدالسبحان نعیمی مفتی منظرحسن اشرفی محمدسہیل اخترمصباحی مولانااحمدرضا نوری حاجی بابا مولانا محمد عارف علیمی مولانامحفوظ الرحمان نظامی زبیررضوی مولاناارمان مسعودی وغیرہ موجودتھے ۔

 

Comments (0)
Add Comment