’امتیاز جلیل کی کامیابی ملت اسلامیہ اور دلت سماج کے اتحاد کا مظہر‘ جماعت اسلامی اورنگ آباد

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) حلقہ پارلیمنٹ اورنگ آباد کے لئے سید امتیاز جلیل کامنتخب ہونا ریاست کے سیاسی حلقوں میں ایک سیاسی متبادل کے طور پر محسوس کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ناظم شہر محمد الیاس خان فلاحی نے پریس نوٹ کے ذریعے کیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ پسماندہ طبقات اور مائناریٹی اگر متحد ہوجائیں تو وہ ملک میں سیاسی وقار اور مقام کو حاصل کرسکتے ہیں ۔

سید امتیازجلیل ایک قابل باصلاحیت سیاسی قائد ہیں اوربجا طور پر ان سے توقع ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں مظلوموں کی ایک طاقتور آواز بن کر ملک و سماج و شہر اورنگ آباد کو صحیح رخ و ترقی دینے میں اپناغیر معمولی کردار ادا کریں گے ۔ پروردگار انھیں درکار صلاحتیں ، قوت ، وسائل و مواقع عطا فرمائے کہ وہ اپنے اس عظیم منصب کا حق ادا کرسکیں ۔ ساتھ ہی اورنگ آباد کی مسلم اور دلت عوام بھی قابل مبارکباد ہے جنھوں نے وقت اور حالات کو صحیح طور پر پہنچان کر فیصلہ کیا ۔

جماعت اسلامی اورنگ آباد کے ارکان کارکنان مرد خواتین جنھوں نے ووٹر انرالمنٹ مہم سے لیکر الیکشن کے دن تک مقامی جماعت کی الیکشن منصوبہ بندی میں اپنا غیر معمولی تعاون پیش کیا نیز مقامی جماعت کی پالیٹیکل اسٹڈی کمیٹی کے تمام ممبران جنھوں نے انتخابات سے قبل پارلیمانی حلقہ کے تعلقوں کا دورہ کرکے جماعت کو حالات کے صحیح رُخ سے واقف کروایا جس سے اس کو تائید وحمایت کا فیصلہ لینے میں شرح صدر حاصل ہواوہ تمام قابل مبارکباد ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment