اسپیکر نانا پٹولے کا ریاست میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے انکار

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور کانگریس کے لیڈر نانا پاٹولے نے ریاست میں کسی بھی سیاسی ہنگامے کے امکان کو مسترد کردیا ہے ۔ مہاراشٹر میں برسراقتدار مہاوکاس آگاڑی حکومت میں مبینہ ہنگامے کی اطلاعات کے درمیان اسپیکر نے  آج  واضح کیا کہ موجودہ صورتحال مہاراشٹر میں بر سر اقتدار حکومت کے خلاف  نہیں ہے اور نا ہی ریاست میں کوئی ہنگامی صورتحال ہے۔

اسپیکرنانا پٹولے نے سیاسی ہلچل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ‘اس وقت میڈیا میں مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال کے بارے میں جو کچھ بتایا جارہا ہے ، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ اس وقت ہم صرف کرونا وائرس سے لڑنے کا کام کر رہے ہیں ۔ ہم حکومت ہند کی تمام ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔

جب  وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر مہاوکاس آگاڑی کے لیڈران سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو  انہوں نے کہا ، اگھاڑی میں شامل ہر ایک  کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور آج کی میٹنگ میں عوامی کاموں پر عمل درآمد کے لئے آپس میں ہم آہنگی قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہاراشٹر میں ہنگامی صورتحال نہیں ہے ۔ میں کابینہ کا ممبر نہیں ہوں جو یہ بتا سکے کہ آج کے اجلاس کا مقصد کیا تھا ۔ اگرچہ یہ کرونا سے لڑنے پر تبادلہ خیال ہوسکتا ہے

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں مہااگھاڑی میں شامل لیڈران کی میٹنگ کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ۔ ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا ۔ ادھو ٹھاکرے ماتوشری سے تبادلہ خیال کررہے تھے اور باقی وزراء ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر موجودتھے ۔ نانا پٹولے کے مطابق جب۳۱؍ مئی کو لاک ڈاؤن ختم ہوگا تو اس کے بعد کی منصوبہ بندی کے تعلق سے میٹنگ ہونے کا امکان ہے ۔ وہیں نئے تعلیمی سال میں مہاراشٹر میں اسکولوں کے شروع ہونے والے ہر علاقے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment