سر سید ہال (جنوبی) میں منعقدہ سات روزہ ریسرچ میتھڈولوجی ورکشاپ اختتام پذیر

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر سید ہال (جنوبی) میں سات روزہ ریسرچ میتھڈولوجی ورکشاپ کے اختتام پر ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔

سر سید ہال جنوبی کے پرووسٹ ڈاکٹر بدر الدجی خان نے کہا کہ اس سات روزہ ورکشاپ نے ہمارے طلبا کو دو طرفہ فائدہ پہنچایا ہے ، ایک تو ان کا تعلیمی مشن جاری رہا ، انہوں نے اس ورکشاپ کے ذریعہ ریسرچ کا طریقہ سیکھا اور متعدد ماہرین نے ان ایام میں ریسرچ کے جدید اصول و ضوابط سے ان کو واقف کرایا تو دوسری طرف ان کو یہ بھی پیغام ملا کہ روزہ تعلیمی یا دیگر امور میں رکاوٹ نہیں بنتا بلکہ وہ محنت اور جفا کشی سکھاتا ہے ، ہمارے طلبا نے روزہ کے باوجود تین بجے ہونے والے لیکچر میں شریک ہوکر ثابت کردیا کہ وہ جفا کشی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔ ڈاکٹر بدر الدجی خان نے سب سے زیادہ لڑکیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان کے ہاسٹل سر سید ہال جنوبی سے کافی دوری پر ہیں ، اس کے باوجود پورے ہفتے سخت دھوپ کے باوجود وہ اپنے ہال سے  یہاں آئیں اور ورکشاپ سے مستفید ہوئیں ۔

اس موقع پر پرووسٹ ڈاکٹر بدرالدجی خان کے ساتھ ہال کے وارڈن ڈاکٹر عبد العزیز خاں ، سینئر طلبا میں محمدارشد ، محمد شعبان ، انصار احمد ، کلچرل کمیٹی کے سکریٹری محمد ارشد وغیرہ بھی موجود رہے ۔

Comments (0)
Add Comment