مرہٹواڑہ کے سبھی اضلاع میں عوام کو قحط کا سامنا ، کروڑوں روپیوں کی تجویز حکومت کو پیش

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) مرہٹواڑہ کے آٹھوں اضلاع میں عوام کو قحط کا سامنا ہے ۔ پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں ۔ اس قلت کو دور کرنے کے لئے انتظامیہ نے پہلے سہ ماہی پروگرام کی تکمیل ۶۷۲ کروڑ اورایک اپریل تا جون کے لئے ۷۵۱ کروڑ کا پروجیکٹ حکومت کو پیش کیا ہے ۔ حکومت مہاراشٹرا نے مرہٹواڑہ کے ۷ ہزار ۷۵ دیہاتوں کو قحط زدہ قرار دیا ہے ۔

اورنگ آباد جالنہ بیڑ اور ناندیڑ اضلاع میں لوگ پینے کے پانی کے لئے پریشان ہیں۔ جسے دیکھتے ہوئے اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے ۳ کروڑ ۲۴ جالنہ ۰۲ کروڑ ۹۹ لاکھ بیڑ ۰۶ لاکھ ۶۹ لاکھ پربھنی ۳۱/ کروڑ ۷۳ لاکھ ہنگولی ۷ کروڑ ۶۳ لاکھ ۳۸ لاکھ ناندیڑ ۷۱ کروڑ ۶۳ لاکھ عثمان آباد ۸۱/ کروڑ ۸۳ لاکھ روپئے پر مشتمل تجویز حکومت کو پیش کی۔ تجویز میں صرف لوگوں کو پانی مہیا کرنے سے متعلق کاموں کو ہی شامل کیاگیا ہے اور امداد ملنے پر مرہٹواڑہ کے ۸/ ہزار۰۱۲ دیہاتوں اور ۲ ہزار ۸۱/ بستیوں میں کام کروائے جائیں گے ۔

Comments (0)
Add Comment