میکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر خسرو قاسم ایران کے شہر تہران میں’ الفرابی ایوارڈ‘سے سرفراز

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے میکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسرمسٹر خسرو قاسم کو تحقیق کے میدان میں ان کی بے پناہ خدمات کے لئے ایران کے شہر تہران میں’’ الفرابی ایوارڈ‘‘ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت برائے سائنس، ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تفویض کئے گئے اس ایوارڈ کے ساتھ مسٹر خسرو کو ایران کی قومی ایلیڈس فاؤنڈیشن کے ایک رکن کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment