پروفیسر مسرت حسیب ’رائل اِنٹومولوجیکل سوسائٹی، لندن‘ کی فیلو منتخب

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پلانٹ پروٹیکشن شعبہ کی پروفیسر مسرت حسیب کو علمِ حشرات الارض میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ’رائل اِنٹومولوجیکل سوسائٹی، لندن‘ کا فیلو منتخب کیا گیا ہے۔

پروفیسر مسرت حسیب کو حال ہی میں زرعی سائنسز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی تفویض کیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ انھیں چنئی میں آئندہ 6؍جولائی کو ایک تقریب میں پیش کیا جائے گا ۔

Comments (0)
Add Comment