آسکر ۔ فلم آر آر آر کا گانا ناٹو ناٹو کو ملا ایوارڈ

آسکر ایوارڈ کی تقریب سے پیر کو ہندوستان کے لیے اچھی خبر آئی۔ فلم آر آر آر کا گانا ناٹو ناٹو نے بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ جیتا۔ جبکہ دی ایلیفنٹ وِسپرز نے بہترین دستاویزی شارٹ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔ تاہم دستاویزی فیچر فلم آل دیٹ بریتھز اس دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ آسکر ایوارڈز میں ہندوستان کو ان تینوں زمروں میں نامزدگیاں ملی ہیں۔

یہ کسی ہندوستانی پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔ اس گانے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی اور یہ آسکر حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔

واضح رہے کہ گانے کو اس سے قبل گولڈن گلوبز ایوارڈز میں بہترین اوریجنل گانے کا خطاب ملا تھا۔ چندربوس اور موسیقار ایم ایم کیروانی نے آسکر تقریب میں ٹرافی حاصل کی ۔

#naatu naatu#oscar#oscar award#RRR
Comments (0)
Add Comment