مودی جی آپ بہادر جنگجو ہیں آپ کی قیادت میں چین کو سبق سکھانا چاہئے: سنجے راوت

ممبئی: ہند چین سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ منگل کی رات ایک پُرتشدد جھڑپ میں بیس ہندوستانی فوجیوں کی موت کی خبر ہے ۔ اس واقعے نے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑادی ہے۔ اس سلسلے میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی  کی وزیر اعظم مودی پر تنقید کے بعد سنجے راوت نے لگاتار دو ٹویٹس کرتے ہوئے ان سے چین کے معاملے پر بات کرنے کی درخواست کی۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم مودی جی آپ بہادر جنگجو ہیں آپ کی قیادت میں چین کو سبق سکھانا چاہئے۔ چین کی محاذ آرائی کا واضح جواب کب ملے گا؟ ہمارے 20 فوجی بغیر کسی فائرنگ کے شہید ہوگئے ، ہم نے کیا کیا؟

چین کے کتنے جوان مارے گئے؟ کیا چین نے ہماری سرزمین پر گھس آیا  ہے ؟ وزیر اعظم ، تنازعہ کی اس گھڑی میں ملک آپ کے ساتھ ہے ، لیکن حقیقت کیا ہے؟کچھ بولیں۔ ملک حقیقت جاننا چاہتا ہے ۔ جئے ہند!

اس سے قبل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا تھا۔ اب بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی پرسکون کیوں ہیں؟ چینی سرحد پر واقعی کیا ہوا ہے؟ یہی ملک جاننا چاہتا ہے۔ چین نے  ہمارے فوجیوں کو مارنے کی ہمت کیسے کی؟ انہوں نے ہماری  زمین لینے کی ہمت کیسے کی؟ راہل گاندھی نے یہ سوال براہ راست مودی سے پوچھا ہے۔

چین  نے ایک بار پھر وادی گلوان  میں ملک کو بہت بڑا دھوکہ دیا ہے ۔۱۹۶۲ءمیں اس علاقے میں ۳۳؍ ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اب پھر پچھلے کچھ دنوں سے سرحدی تنازعات ابھر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے پیر کی رات بھگدڑ مچ گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی رات ہند چین سرحد پر ہونے والے تشدد میں کم از کم 20 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ خبروں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کم از کم۴۳؍چینی فوجیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کا امکان ہے۔ پیر کی رات چینی فوجیوں نے ہندوستانی  فوج کے افسران پر حملہ کیا جو پرامن مذاکرات کے لئے چینی فوجیوں سے ملنے گئے تھے۔ تصادم تین گھنٹے تک جاری رہا۔

Comments (0)
Add Comment