جماعت اسلامی ٹیگور نگر نے بین المذاہب افطار پارٹی کا انعقاد کیا 

ممبئی : جماعت اسلامی ہند کی  ٹیگور نگر یونٹ نے آج یہاں ایک بین المذاہب افطار پارٹی  کی میزبانی کی – بلاشبہ یہ محبت ، اخوت ، تنوع اور اتحاد کی ایک شام تھی ، کیونکہ اس موقع پر مختلف عقائد کے مذہبی رہنماؤں ، ثقافتی تنظیموں کے نمائندگان اور ممتاز کمیونٹی رہنماؤں کی  شراکت رہی –  اس موقع پر تمام شرکا نے  محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور محسوس کیا کہ انسانی ترقی کے لئے ایک متنوع معاشرہ بہت اہم ہوتا ہے – یہ مختلف  ثقافتوں اور عقائد کی متنوع اسمبلی کہی جا سکتی ہے ، جسمیں جماعت اسلامی ہند ، بھانڈوپ یونٹ کے شاکر نے رمضان اور روزے کا مختصر تعارف  پیش کیا

مہمانوں میں سے ایک نے تجویز  دی  کہ اس قسم کے پروگرام   کو باقاعدگی کے ساتھ منعقد  کیا جانا چاہئے ، ہم دوسرے عقائد کے بارے میں بہت کچھ نہیں جانتے ہیں اور اس طرح کا  پروگرام  ہمیں قریب آنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم آہنگی کا احساس پیدا ہوتا  ہے

مہمانوں کی اکثریت کی رائے تھی کہ اس طرح کے پروگرام نہ صرف اہم ہیں بلکہ وقت کی ضرورت بھی ہیں کیونکہ آپ جب  ایک جگہ مذہبی تقریب میں   جمع ہوتے ہیں تو اختلافات کے بجائے مماثلت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں – علاقے کے ایک اہم مسلم کمیونٹی کے رکن ، محمد انیس نے کہا کہ آج شام کی سب سے اہم  بات شمولیت ہے – مختلف عقائد اور ثقافتوں کے پیروکار ایک ساتھ آئے اور روحانیت ، رحم اور انسانیت کے بارے میں بات کی ۔

اس خوبصورت شام  کے شرکا میں راشد عظیم صدر آل انڈیا ملی کاؤنسل ممبئی یونٹ ، آزاد نگر گنیش  منڈل کے صدر نرسنگھ  پرشاد تیواری ، بودھ سماج کے شریپت تھورات ، بمبئی کیتھولک سبھا کے ماریو رودریگیز ، جین کمیونٹی کے سیلیش گالا اور سکھ کمیونٹی کے جسپندر سنگھ کے نام قابل ذکر ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment