ڈاکٹر ایم ریحان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر اِنرجی کے وِزیٹنگ سائنسداں نامزد

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم ریحان کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر اِنرجی ، وزارتِ جدید و قابل تجدید توانائی (حکومت ہند) میں تین برس کے لئے وزیٹنگ سائنسداں نامزد کیا گیا ہے ۔ یہ نامزدگی یونیورسٹیو ں اور تحقیقی اداروں کے درمیان علمی اشتراک کی یوجی سی کی اسکیم کے تحت عمل میں آئی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment