مسلم نمائندہ کونسل کے وفد کی پولس کمشنر سے ملاقات

شہر کے پر امن ماحول کو مکدر کرنے والے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) گذشتہ روز مسلم نمائندہ کونسل کے ایک وفد نے شہر کے پولس کمشنر سے ملاقات کرکے گذشتہ رات شہر میں پیش آئے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ۔

واضح ہو کہ گذشتہ رات شہر میں کچھ فرقہ پرست عناصر کی جانب سے دو مسلم نوجوانوں کو راستے میں روک کر جے ایس آر کے نعرے لگانے پر مجبور کیا اس کے بعد شہر کا ماحول کشیدہ ہوگیا تھا لیکن مسلم قائدین کی بروقت مداخلت کے بعد شہر میں امن بحال رہا ۔

مسلم نمائندہ کونسل کے وفد میں شہر کے دیگر معززین نے بھی شرکت کی اس وفد کی قیادت کونسل کے صدر ضیاء الدین صدیقی نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سابق صدر اویس احمد ڈاکٹر شعیب ہاشمی جاوید قریشی یاسر فاروقی شارق نقشبندی ، عبدالمعز حشر ، معراج صدیقی ، ایڈوکیٹ سید اکرم ، کامران صدیقی ، ایڈوکیٹ خان سلیم خان ، سلیم مرزا بیگ ، آصف پٹیل ،طاہر میر کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات  موجود تھے ۔ اس ملاقات میں ضیاء الدین صدیقی اور ڈاکٹر شعیب ہاشمی نے معاملہ پر پولس کمشنر سے تفصیلی گفتگو کی اور خاطیوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ساتھ ہی اس وفد میں شہر کی تمام عوام سے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔

Comments (0)
Add Comment