اے بی کے ہائی اسکول گرلس میں طالبات کے لئے بیداری پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اے بی کے ہائی اسکول گرلس میں ضلع اطفال تحفظ اکائی اور ضلعی پولیس کے اشتراک سے طالبات کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بچیوں کے تئیں زیادتیوں ، جنسی ہراسانی اور تشدد کے سلسلہ میں انھیں بیدار کیا گیا ۔

ضلع اطفال تحفظ اکائی سے وابستہ ریشما ایوب نے طالبات کو مختلف قسم کی زیادتیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں  ہیلپ لائن نمبروں پر بلاجھجھک شکایت کی جاسکتی ہے ۔ انھوں نے حفاظتی تدابیر کے بارے میں بھی بتایا ۔ مسٹر موہن لال نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کو چھپانے سے ملزموں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ، اس لئے اہل خانہ کو باخبر کیا جانا چاہئے اور اس کی شکایت کی جانی چاہئے تاکہ قانونی و اخلاقی مدد حاصل ہوسکے ۔

وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے بیداری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر انھوں نے ساتویں جماعت کی ایک طالبہ کلثوم فاطمہ کو ایک سائیکل بطور تحفہ پیش کی ۔

پروگرام میں پولیس محکمہ سے مسٹر اکھلیش ، رینو دھوریا ، سونم اور آنگن باڑی سے منجو رانی نے شرکت کی ۔ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فرحت پروین نے آخر میں اظہار تشکر کیا ۔

Comments (0)
Add Comment