اکھل بھارتیہ مراٹھی ناٹیہ پریشد نے ا؍کروڑ ۲۰؍لاکھ کی رقم تھیٹرس سے منسلک افراد میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا

ممبئی: چین کے ووہان شہر سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے آہستہ آہستہ پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس میں ہندوستان بھی شامل ہے ۔ کورونا وائرس کے انفکشن کو روکنے کے لئے مرکزی سرکار نے مارچ مہینے کی ۲۲؍ تاریخ سے ملک میں لاک ڈاون کااعلان کیا۔ جس پر مکمل طور پر مہاراشٹر میں بھی عمل آوری ہوئی جس کی وجہ سے تمام صنعتیں اور کاروبار کے علاوہ فلم نگری اور اسٹیج سے منسلک افرادبھی اپنے اپنے گھروں میں قید ہوگئے۔

کاروبار مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے  مزدور اور اور متوسط طبقے کےافراد کی معاشی زندگی بری طرح متاثر ہوئی اس دوران وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے اپنے راحتی فنڈکا اعلان کیا جس میں صاحب ثروت نے اپنی اپنی حیثیت کے لحاظ سے حصہ لیا ۔ وہیں کچھ سیاسی ، سماجی اور فلمی شخصیات نے اپنے اپنے طور پرمزدوروں اور پریشان  حال لوگوں کی امداد کے لئےاپنا دست تعاون آگے بڑھایا مگر اسٹیج کی دنیا میں رہنے والے ہزاروں افراد معاشی تنگی کا شکار ہوئے جسے دیکھتے ہوئے اکھل بھارتیہ ناٹیہ مراٹھی پریشد نے اسٹیج سے وابستہ لوگوں کی امداد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ۱ ؍کروڑ،۲۰؍لاکھ روپئے کی رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

تنظیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ رقم جن افراد میں تقسیم کی جائے گی اس کی تفصیل اس طرح ہے۔ ایسے ہال جہاں پر مراٹھی اور دیگر زبانوں کے ثقافتی پروگرام ہوتے ہیں ان کے ۵۰؍ منیجر ، ڈراموں میں اداکاری کرنے والے ۱۵۰؍ فنکار،۳۰؍بکنگ کلرک،۳۰؍پروڈیوسرسوں کے ساتھ ساتھ ۸۰۰؍ سے زائد تھیٹروں میں کام کرنے والے مزدورر،ڈور کیپرس وغیرہ شامل ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment