صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دہلی تشدد متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مالی تعاون کی اپیل کی

216,726

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے اپنے سبکدوش ملازمین اور سابق طلبہ وغیرہ سے اپیل کی ہے کہ وہ شمال مشرقی دہلی میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے انسانی بنیادوں پر رضاکارانہ طور سے عطیہ کریں ۔

یونیورسٹی کے فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر نے آج جاری ایک اپیل میں کہاکہ شمال مشرقی دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد میں متعدد افراد کی جانیں گئی ہیں اور وسیع پیمانے پر املاک کا نقصان ہوا ہے ۔ جو افراد متاثرین کی راحت رسانی اور بازآبادکاری کے لئے مالی تعاون دینا چاہتے ہیں وہ اپنے عطیات بینک اکاؤنٹ میں جمع کرسکتے ہیں ۔ ایک بینک اکاؤنٹ ہندوستانی عطیہ دہندگان کے لئے ہے اور دوسرا اکاؤنٹ غیرملکی افراد اور اداروں کے لئے ہے ۔

پروفیسر اختر نے کہاکہ اے ایم یو وائس چانسلر جلد ہی سینئر ملازمین کی ایک کمیٹی کی تشکیل کریں گے جو متاثرہ کنبوں کو امداد و راحت رسانی کے طور طریقوں کے سلسلہ میں فیصلہ کرے گی ۔

ہندوستانی شہری، اکاؤنٹ نمبر  0364101056837  (اے ایم یو الومنائی فنڈ)، کینرا بینک، اے ایم یو برانچ میں مالی تعاون دے سکتے ہیں جس کا آئی ایف ایس سی کوڈ CNRB0005247 ،سوئفٹ کوڈ CNRBINBBALG ، مائیکر کوڈ  202015005  ہے۔ غیرملکی شہریوں اور اداروں کے لئے اکاؤنٹ نمبر  032701000350 (فائننس افسر، اے ایم یو،  ایف سی آر اے)، آئی سی آئی سی آئی بینک، گاندھی پارک، علی گڑھ ہے جس کا آئی ایف ایس سی کوڈ  ICIC0000327 ، اور سوئفٹ کوڈ  ICICINBBCTSہے۔

اے ایم یو ملازمین سے بھی مالی تعاون کی اپیل

تدریسی اور غیرتدریسی ملازمین سے شمال مشرقی دہلی میں پیش آنے والے فرقہ وارانہ تشدد کے متاثرین کی راحت رسانی اور بازآبادکاری کے لئے انسانی بنیادوں پر فراخ دلی کے ساتھ مالی تعاون کی اپیل کی ہے ۔ فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کے لئے ایک خاکہ جاری کیا ہے تاکہ وہ اپنی تنخواہوں سے کٹوتی کے لئے اپنی رضامندی دے سکیں ۔

اے ایم یو وائس چانسلر کی جانب سے سینئر ملازمین کی ایک کمیٹی تشکیل کی جائے گی جو متاثرہ کنبوں کو امداد و راحت رسانی کے طور طریقوں کے سلسلہ میں فیصلہ کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.