صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مجلس اتحادالمسلمین کا میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ

ماہ رمضان کے پیش نظرمسلم علاقوں میں بنیادی سہولتوں پر توجہ دی جائے

958

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ماہ رمضان میں مسلم علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی بالخصوص پانی بجلی سپلائی کی جانب خصوصی توجہ دی جائے اور قدیم شہر کے تمام علاقوں میں یکساں پانی سپلائی کرنے کی متعلقہ افسران کو ہدایت دی جائے ۔ یہ مطالبہ ایم آئی ایم قائد عبدالغفار قادری نے میونسپل کمشنر سے کیا ۔ ماہ رمضان جاری ہے اس کے باوجود قدیم شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی سپلائی کا نظام درہم برہم ہے ۔ چھ اور آٹھ دنوں کے وقفہ سے پانی کی سپلائی کی جارہی ہے اور منصوبہ بندی نہ ہونے کے سبب وقت بے وقت پانی کی سپلائی سے روزہ دار خواتین اور بچوں کو پانی کیلئے ہلکان ہونا پڑرہا ہے ۔

اس معاملے میں ایم آئی ایم قائد ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے میونسپل کمشنر نپون ونائیک سے ملاقات کی اور انھیں ایک مطالباتی محضر پیش کیا ۔ کمشنر سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر غفار قادری نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران لوگ پانی کے لئے بہت پریشان ہیں ۔ کئی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ اور صفائی کے انتظامات بھی درست نہیں ہیں ۔ لہذا متعلقہ افسران کو ہدایت دی جائے کہ ہر زون کے حدود اور بالخصوص مسلم اکثریتی علاقوں میں پانی یکساں معقول مقدار میں اور وقت کی پابندی کے ساتھ سپلائی کی جائے ساتھ ہی اسٹریٹ لائٹ اور کچرا صفائی کے انتظامات بھی درست کئے جائیں میونسپل کمشنر نے تمام معاملات کی جانب خصوصی توجہ دینے کا تیقن دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.