صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورونا وائرس کے بعد ترکی عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا

یورپی یونین اور ترکی کے مابین مرکزی ایجنڈے کے نکات ویزے کی بندش کا خاتمہ اور کسٹم یونین معاہدے میں تجدید ہوگا

59,485

انقرہ : یورپی یونین ۔ ترکی دوست گروپ کے صدر اور یورپی پارلیمانی ممبر اسمبلی ریسزارد چزارنچکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد ترکی  عالمی معیشت میں عظیم سطح کا کردار ادا کرے گا۔

چزارنچکی نے انادولو ایجنسی سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ 2020 کے جیوپولیٹک حالات نے ترکی اور یورپی یونین کے مفادات میں تبدیلیاں لائی ہیں اور دونوں فریقین کو اپنے اپنے مفادات پر نظر ِ ثانی کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد یورپی یونین اور ترکی کے مابین مرکزی ایجنڈے کے نکات ویزے کی بندش کا خاتمہ اور کسٹم یونین معاہدے میں تجدید ہو گا۔

چزارنچکی نے اقتصادی شعبے میں ترکی کے ابتک یورپی یونین  کے لیے قدرے پر استحکام اور با اعتماد ایک تجارتی شراکت ہونے  پر بھی زور دیا  اور اس امر کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے مابین اقتصادی، سیاسی اور سماجی پالیسیوں پر نظر ِ ثانی کرنی چاہیے۔

ترکی کے جیو سٹریٹیجک محل و قوع کے بھی اہم فوائد کے حامل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے چزرنچکی کا کہنا تھا کہ یہ جغرافیہ مشرقی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں ترکی سے یورپ کو کہیں زیادہ کم وقت میں سامان کی ترسیل کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.