صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی کو لوٹنے کے بعد پیشہ ور زکوٰۃ خورنے لکھنو کا رخ کیا

43,594

معاشرے کے سنجیدہ افراد کو لوٹنے اور بیوقوف بنانے کی تیاری 

لکھنو: ممبئی میں غریبوں ، مسکینوں اور بیوائوں کے نام پر کروڑوں کی زکوٰۃ خوری کے بعد بدنام زمانہ عامر ادریسی ان دنوں لکھنو کے سادہ لوح اور شریف لوگوں کو اپنی پرفریب باتوں اور فرضی اسکیموں کی جال میں پھنسانے والا ہے ۔انہیں لوٹنے کیلئے یہ شخص اپنے پرانے آزمودہ نسخہ کو آزما رہا ہے ۔اس کے کارناموں کی بھنک چونکہ وہاں کے مقامی افراد کو نہیں ہے اس لئے سماج کے شرفا کے سامنے عامر ادریسی نے غریبوں ، مسکینوں اور بیوائوں کی مدد کی فرضی کہانیاں سنائی ہیں ۔ ایسی من موہنی باتوں سے اس نے مقامی افراد میں اپنی پہنچ بنائی ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ ممبئی میں بابا بنگالی کا خاص مرید عامر ادریسی ممبئی میں غریبوں ، مسکینوں اور بیوائوں کے نام پر کروڑوں روپئے ہڑپ کرلئے ۔ہر سال رمضان سے قبل زکوٰۃ اکٹھا کرنے کے نام پر یہ ماحول سازی کرتا ہے تاکہ لوگ اپنی زکوٰۃ کی رقم اسے دے دیں اس سے اس کی جیب تو بھر جاتی ہے مگر مستحقین اس سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ سن ۲۰۲۱ کے آخر میں اس کا ای میل آیا تھا ک دو برسوں میں اس کی زکوٰۃ کی وصولی ’’آٹھ کروڑ چالیس لاکھ سے زائدہوئی ہے‘‘ ۔ ورلڈ اردو نیوز نے ۶ اپریل ۲۰۲۲ کو ای میل کرکے جواب مانگا ۔

زکوٰۃ کی وصولی آٹھ کروڑ چالیس لاکھ ، خرچ کی تفصیل غائب

ای میل کے الفاظ ’’آپ کا ای میل بابت زکوٰۃ کی رقم موصول ہوا جس میں ذکر ہے کہ دو سال میں جب سے مذکورہ تنظیم وجود میں آئی ہے نے آٹھ کروڑ چالیس لاکھ سے زائد رقم بمد زکوٰۃ وصول کی ہے ۔ لیکن ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کو کہاں کہاں اور کتنا کتنا خرچ کیا گیا اس سے کتنے مسلم خاندانوں کو خود کفیل بنایا گیا ۔ امید ہے کہ آپ ہمیں مطلوبہ جانکاری مرحمت فرمائیں گے ۔ایڈیٹر :ورلڈ اردو نیوز‘‘ آج تک اے ایم پی کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ممبئی کے کئی سماجی تنظیموں نے اس کا خدشہ جتایا ہے کہ ممبئی میں لوگوں کو اپنے دام میں پھنسانے کے بعد اگر لکھنو میں یہ شخص پہنچا ہے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر پھر مسکینوں ، غریبوں اور بیوائوں کے نام پر زکوٰۃ کی رقم اکٹھا کرے اور حقیقی مستحقین تک نہ پہنچ پائے ۔ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے لکھنو کے لوگوں کو خبردار ہوجانا چاہئے ۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ہزاروں کو نوکری دلانے کا دعویٰ کرنے والا خود بے روزگار ہے ۔ورلڈ اردونیوز اپنے قارئین کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ با اعتماد مسلم تنظیموں کو ہی اپنا تعاون دیں اور ان سے سوال بھی کریں کہ انہوں نے کتنی رقم وصولی اور اسے کہاں کہاں خرچ کیا نیز ان کی مدد سے کتنے خاندان خود کفیل ہوئے ۔ زکوٰۃ لینے والوں میں کتنے افراد زکوٰۃ ادا کرنے والے بنے ۔

یہ بھی معلوم ہوجانا چائے کہ خود کو ناگپاڑہ گارڈن ممبئی کا بادشاہ اور خود کا تقابل دائود ابراہیم سے کرنے والا عامر ادریسی بے روزگار ہے لیکن خود سماجی تنظیم اور غریبوں ، مسکینوں اور بیوائوں کے نام پر کروڑوں روپئے جمع کرنے والے کو اب کسی ملازمت کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ وہ خود کا تعارف ایک سماجی کارکن کے طور پر لکھنو میں دے رہا ہے لیکن گزر بسر کرنے کیلئے کیا کام کرتا ہے یہ بتانے سے معذوریہ شخص ۲۰۱۹ کے الیکشن میں ونچت بہوجن اگھاڑی سے امیدوار کی ضمانت بھی ضبط ہوگئی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.