صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہر پونا کی مشہور علمی درسگاہ پونا کالج کوNAAC کی جانب سے +A گریڈ

66,059

پونے: شہر پونا کا مشہور تعلیمی ادارہ، پونا کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس کو قوم و ملت کو  بہترین اعلیٰ تعلیم بہم پہنچانے اور نسل نو کی مسلسل آبیاری کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے NAAC کی جانب سے +A گریڈ سے نوازا گیا ہے. یونیورسٹی گرانٹ کمیشنUGC کی جانب سے قائم کردہ NAAC کے ذریعے ملک  کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا جاتا ہے اور انکی بہتر کارکردگی کی بنا پر مختلف گریڈ دیے جاتے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ ادارے کی خدمات کس حد تک قابل اطمینان ہیں.

 پرنسپل آفتاب انور شیخ نے کالج کی بہتر خدمات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "NAAC کی جانب سے نوازا گیا +A گریڈ تمام اسٹاف، طلبہ اور مینجمنٹ کی طرف سے ملنے والے مسلسل سپورٹ کا نتیجہ ہے. انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پونا کالج کی مسلسل تعلیمی خدمات کو NAAC کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے.

ڈاکٹر اقبال شیخ وائس پرنسپل اور آئ کیو اے سی کوآرڈینیٹر پونا کالج نے کہا کہ ” پونا کالج ملت کے غریب طبقے کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، پچھلے پچاس سالوں سے ادارے نے مختلف شعبوں میں بہترین لوگ پیدا کئے ہیں جو دنیا کے مختلف علاقوں میں ملک ملت کا نام روشن کر ہے ہیں. اس پر ہم ادارے کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں اور اس سے بھی بہتر کارکردگی کی امید کرتے ہیں.

چونکہ ادارہ انجمن خیر لاسلام ممبئی کے زیر انتظام چلایا جاتا اس ٹرسٹ کے ممبران بالخصوص چیرمین نثار پٹیل، جنرل سیکریٹری ہانی فرید، ٹرسٹی ڈاکٹر حنیف لکڑاوالا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف کو پھول اور گلدستے دے کر انکی ہمت افزائی بھی.

واضح رہے کہ پونا کالج شہر پونا کے سب سے پرانے مسلم اقلیتی اداروں میں سے ایک ہے. یہاں ہر سال سات سے آٹھ ہزار طلبہ زیر تعلیم رہتے ہیں،  یہاں گورنمنٹ سے مالی

مدد یافتہ جونیئر کالج اور سینئر کالج تمام شعبوں میں یعنی آرٹس سائنس اور کامرس ہے ، وہیں ریسرچ سینٹر اور آئ ٹی کی تعلیم کے ساتھ ساتھے بچوں کو ووکیشنل ڈگری کے ذریعے معاشی طور مستحکم بھی کرتا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.